حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی میں مصروف

Published: 28 June 2023
on channel: AR Digital Academy
53
3

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں جس کے بعد حجاج قربانی کرکے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے ۔

حجاج کرام آج 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوئے تھے اور اب حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کر رہے ہیں۔
حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے، قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گےاور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا تھا حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

شیخ یوسف بن محمدکا خطبہ حج

مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے کہا تھا کہ مسلمانوں کا آپس میں مل کر رہنا ضروری ہے ، تفرقے سے دور رہنے کا حکم ہے ۔

شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ جھگڑا کرنے والوں کو سمجھایا جائے ، اتفاق پیدا کرنا معاشرے، خاندان اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

'کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر فضیلت حاصل نہیں'
شیخ یوسف بن محمدکا کہنا تھا کہ حکم دیا گیا ہے کہ نماز ادا کی جائے، زکوٰۃ دی جائے، غریبوں کی مدد کی جائے، حج بھی ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے، اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، کسی عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر فضیلت حاصل نہیں، جس طرح اس مہینے کی حرمت ہے اسی طرح جان مال کی حرمت ہے، دن رات کا آناجانا اللہ تعالی کی نشانیاں ہیں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو، اللہ کی حدود کی حفاظت کا مطلب ہے کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کریں، ہر نبی نے یہ ہی دعوت دی کہ ایک اللہ کی عبادت کرو، نماز ، روزہ ، زکوٰۃ اور حج کا حکم اللہ نے دیا ہے۔

__________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending


Watch video حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی میں مصروف online, duration hours minute second in high quality that is uploaded to the channel AR Digital Academy 28 June 2023. Share the link to the video on social media so that your subscribers and friends will also watch this video. This video clip has been viewed 53 times and liked it 3 visitors.