ایشیا کپ حارث رؤف کے ون ڈے کرکٹ میں 50 شکار مکمل

Published: 06 September 2023
on channel: AR Digital Academy
137
2

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے کرکٹ میں اپنے 50 شکار مکمل کرلیے ۔

حارث رؤف نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں اپنے ون ڈے کرکٹ کی50 وکٹیں مکمل کیں۔

بنگلا دیش کے محمد نعیم حارث رؤف کا پچاسواں شکار بنے۔
حارث رؤف نے اپنے27 ویں ون ڈے میچ میں 50 وکٹیں مکمل کرنے کا سنگِ میل عبور کیا۔وہ وقار یونس کے ساتھ مشترکہ طور پر ون ڈے میں 50 وکٹیں لینے والے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر ہیں۔

اس سے قبل فاسٹ بولر حسن علی نے 24، شاہین آفریدی نے 25 جبکہ وقار یونس نے بھی 27 ون ڈے میچز میں 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں آج پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ___________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending


Watch video ایشیا کپ حارث رؤف کے ون ڈے کرکٹ میں 50 شکار مکمل online, duration hours minute second in high quality that is uploaded to the channel AR Digital Academy 06 September 2023. Share the link to the video on social media so that your subscribers and friends will also watch this video. This video clip has been viewed 137 times and liked it 2 visitors.