کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز 2 وکٹ کے نقصان پر پاکستان کی بیٹنگ جاری

Published: 24 July 2023
on channel: AR Digital Academy
53
2

سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیےتھے اور میزبان ٹیم کا خسارہ ختم کرنے کے لیے گرین کیپس کو مزید 21 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کریز پر عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم موجودہیں۔


سری لنکا کی پہلی اننگز

گزشتہ روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔___________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending


Watch video کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا روز 2 وکٹ کے نقصان پر پاکستان کی بیٹنگ جاری online, duration hours minute second in high quality that is uploaded to the channel AR Digital Academy 24 July 2023. Share the link to the video on social media so that your subscribers and friends will also watch this video. This video clip has been viewed 53 times and liked it 2 visitors.