انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اونچی اڑان

Published: 04 July 2023
on channel: AR Digital Academy
135
1

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد جہاں پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 2246 پوائنٹس ریکارڈ اضافے کے ساتھ 43 ہزار 899 پر بند ہوا وہیں گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی اور ڈالر 5 روپے تک سستا ہوا اور ڈالر 285 روپے کا ہوگیا۔

آج منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے سامنے ڈالر نیچے آگرا اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 71 پیسے کمی ہوگئی۔
انٹربینک میں اس وقت ایک ڈالر 277 روپے 78 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔

___________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending


Watch video انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اونچی اڑان online, duration hours minute second in high quality that is uploaded to the channel AR Digital Academy 04 July 2023. Share the link to the video on social media so that your subscribers and friends will also watch this video. This video clip has been viewed 135 times and liked it 1 visitors.