وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک مایوس شخص ہے، وہ روز نئی کہانی گھڑتے ہیں لیکن اب لوگ ان کی بات پر لوگ اعتبار نہیں کر رہے،
سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک پر دیوار شہدا کےافتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افرد کی شکلیں دیکھیں وہ کون تھے؟ واقعات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں اور بھانجا بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی اس سے انکاری ہیں کہ یہ اس کے لوگ نہیں، کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں، بھانجا اور دیگر لوگ وہاں آئس کریم کھانے گئے ہوئے تھے؟
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی مزاحمت کر رہے ہیں، اس سے بڑا بد دیانت شخص کوئی نہیں ہے۔
سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک پر دیوار شہدا کے افتتاح کے موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وطن کی سالمیت قربانی مانگتی ہے۔___________________________________________________________________________________
#TopTrendingNews
#TrendingVideos
#TodayTrending
Watch video چیئرمین پی ٹی آئی روز نئی کہانی گھڑتے ہیں، اب لوگ ان پر اعتبار نہیں کرتے خواجہ آصف online, duration hours minute second in high quality that is uploaded to the channel AR Digital Academy 29 June 2023. Share the link to the video on social media so that your subscribers and friends will also watch this video. This video clip has been viewed 14 times and liked it 0 visitors.